بدھ‬‮ ، 30 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان کا بنگلادیش کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کولکتہ(نیوز ڈیسک) پاکستان نے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں کی بدولت بنگلادیش کو جیت کے لئے 202 رنز کا ہدف دیا ہے۔کولکتہ کے ایڈن گارڈن کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان شاہد آفریدی نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز قومی ٹیم نے 4 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز بنائے۔ اوپننگ بلے باز شرجیل خان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو عمدہ آغاز فراہم کیا، دونوں بلے بازوں نے جارحانہ انداز میں اننگز کا آغاز کیا تو 26 کے مجموعی اسکور پر شرجیل خان 10 گیندوں پر 18 رنز بنا کر عرفات سنی کی گیند پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد احمد شہزاد اور محمد حفیظ نے دوسری وکٹ پر 95 رنز کی شراکت قائم کی، دونوں بلے بازوں نے گراؤنڈ کے چاروں اطراف دلکش اسٹروک کھیلے اور ٹیم کا مجموعہ 121 تک پہنچا تو احمد شہزاد 39 گیندوں پر 52 رنز بنا کر صابر رحمان کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوگئے، انہوں نے اپنی اننگز میں 8 چوکے لگائے۔
وکٹیں گرنے کے باوجود قومی بلے بازوں کی جارحانہ بیٹنگ جاری ہے اور کپتان شاہد آفریدی اور محمد حفیظ نے تیسری وکٹ پر42 رنز کی شراکت قائم کی اور 17ویں اوور میں ٹیم کا مجموعی اسکور 163 تک پہنچا تو محمد حفیظ 42 گیندوں پر64 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس میں 2 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے جب کہ عمر اکمل بغیر کوئی رنز بنائے تسکین احمد کا شکار بنے، کپتان شاہد آفریدی آخری اوور میں اپنی نصف سنچری سے صرف ایک رنز دوری پر کیچ آؤٹ ہوئے انہوں نے 4 چوکوں اور 4 چھکوں کی مدد سے 19 گیندوں پر49 رنز بنائے۔ شعیب ملک 14 اور عماد وسیم بغیرکوئی گیند کھیلے ناٹ آؤٹ رہے۔ بنگلادیش کی جانب سے تسکین احمد اور عرفات سنی نے 2،2 اور صابررحمان نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل 9 مرتبہ دونوں ٹیمیں ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ایک دوسرے کے مد مقابل آچکی ہیں جس میں سے 7 مرتبہ فتح پاکستان کے مقدر میں آئی جب کہ 2 بار بنگلادیشی ٹیم نے کامیابی حاصل کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…