ہفتہ‬‮ ، 17 مئی‬‮‬‮ 2025 

یمن‘ سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی بمباری، 41افراد ہلاک، 75زخمی

datetime 16  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یمن (نیوز ڈیسک) یمن میں سعودی قیادت میں عرب اتحاد کے جنگی طیاروں کی مارکیٹ میں بمباری سے کم ازکم 41افراد ہلاک اور 75سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔سعودی طیاروں نے یمن میں حوثی باغیوں کے زیرقبضہ شمال مغربی صوبے حجہ میں ایک مصروف مارکیٹ پر شدید بمباری کی۔ عینی شاہدین کے مطابق سعودی طیاروں نے ضلع مستبا کی مارکیٹ پر تین فضائی حملے کئے۔ ڈاکٹرز ود آو¿ٹ بارڈرز نامی تنظیم کا کہنا ہے کہ اس کے ہسپتال میں کم ازکم 41لاشیں اور 35زخمی لائے گئے۔حوثیوں کی نیوز ایجنسی سبا نیٹ نے بمباری میں مرنے والوں کی تعداد پینسٹھ اور زخمیوں کی پچپن بتائی ہے۔ پچھلے ماہ صنعا میں سعودی طیاروں کی بمباری سے چالیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ ایمنسٹی انٹرنیشنل نے ایک روز قبل سعودی عرب کی فضائی کارروائیوں کو تباہ کن اور بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…