منگل‬‮ ، 16 ستمبر‬‮ 2025 

ایف بی آر نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ٹیکس گوشوارے جمع نہ کرانے والے تاجروں کے خلاف گرینڈ آپریشن کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلہ میں تاجروں کی فہرست بھی تیار کر لی گئی ، پہلے نوٹس بھیجے جائیں گے جس کے بعد کارروائی شروع کی جائے گی ۔ ایف بی آر ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ لاہور کے ایک ہزار سے زائد امیرترین ٹیکس نادہندہ تاجروں کی فہرست تیار کرلی گئی ہے جن کا تعلق لبرٹی ،ڈیفنس ،گلبرگ ،مال روڈ ،ہال روڈ ،اعظم مارکیٹ ،اچھرہ ،اکبری منڈی اور دیگر مارکیٹوں سے ہے ۔ایف بی آرذرائع کا مزید کہناتھا کہ یہ تاجر شاہانہ زندگی بسر کرتے ہیں بڑی بڑی گاڑیوں اور بنگلوں میں ریائش پذیر ہیں، انکے بچے اعلیٰ سکولوں میں پڑھتے ہیں اور ہر سال بیرون ملک یا شمالی علاقہ جات میں چھٹیاں گزارتے ہیں لیکن ٹیکس دینے کی باری آئے تو صرف چند ہزار روپے دیتے ہیں ۔ انہیں اسی ماہ کے آخر تک نوٹس بھیجے جائیں گے جس کے بعد کارروائی شروع کردی جائےگی ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Self Sabotage


ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…