جمعہ‬‮ ، 01 مئی‬‮‬‮ 2026 

بنگلہ دیش کیخلاف میدان میں کون کون اترے گا؟ متوقع ٹیم کا اعلان ہوگیا‎

datetime 15  مارچ‬‮  2016 |

ایڈن گارڈن (نیوز ڈیسک) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 سپر10 مرحلے میں پاکستانی ٹیم اپنا پہلا میچ (آج) بدھ کو بنگلہ دیش کے خلاف ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گی، معروف کرکٹ ویب سائٹ کے مطابق بنگلہ دیش کیخلاف کھیلے جانے والے میچ میں متوقع  پاکستانی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا گیا جن میں شرجیل خان، احمد شہزاد، محمد حفیظ ، سرفراز احمد وکٹ کیپر،شعیب ملک، عمر اکمل، شاہد آفریدی (کپتان)،ایماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض اور محمد عرفان میدان میں اتریں گے ۔ایڈن گارڈنز کولکتہ میں کھیلے جانے والا یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق 2 بج کر 30 منٹ پر شروع ہوگا۔ شیڈول کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم بوم بوم آفریدی کی قیادت میں ورلڈ ٹی 20 میں شرکت کیلئے کولکتہ پہنچ چکی ہے اور کھلاڑیوں نے ایڈن گارڈنز میں پریکٹس کی تاہم قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی بخار کے باعث پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے اور امکان ہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف پاکستانی ٹیم کی قیادت سرفراز احمد کرینگے لیکن وقار یونس نے بتایا کہ امید ہے شاہد خان آفریدی بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں دستیاب ہونگے۔ میگا ایونٹ کا سب سے بڑا مقابلہ 19 مارچ کو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے مابین کولکتہ میں ہی ہوگا۔ پاکستانی ٹیم اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔رپورٹ کے مطابق میگا ایونٹ میں شامل ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقیسم کیا گیا ہے، گروپ ون میں انگلینڈ، سری لنکا، جنوبی افریقہ، ویسٹ انڈیز اور افغانستان جبکہ گروپ بی میں بھارت، پاکستان، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور گروپ اے کی فاتح ٹیم شامل ہے۔ میگا ایونٹ میں 19 مارچ کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیمیں پنجہ آزما ہوں گی۔ پاکستان اپنا تیسرا میچ 22 مارچ کو نیوزی لینڈ کے خلاف چندی گڑھ جبکہ چوتھا اور آخری گروپ میچ 25 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلے گی۔ دونوں گروپوں سے دو، دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ پہلا سیمی فائنل 30 مارچ کو دہلی، دوسرا 31 مارچ کو ممبئی ،چیمپئن کا فیصلہ 3 اپریل کو ایڈن گارڈنز کولکتہ میں ہوگا ادھر دوسرا میچ سپر ٹین کے گروپ ایک میں شامل انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان وینکھیڈے سٹیڈیم ممبئی میں کھیلا جائیگا۔ یہ میچ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق رات 7 بجے شروع ہوگا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آپریشن بنیان المرصوص


میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…

مذاکرات کی اندرونی کہانی

پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم ہیں‘…

گریٹ گیم (آخری حصہ)

میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…