پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

سعودی عرب کی جیل میں شادی،مہمانوں کی تواضع،ولی عہد کا قیدی دلہا کو رقم اور دلہن کو بیش قیمت گھڑی کا تحفہ

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

الریاض (نیوزڈیسک) جیل کا نام سنتے ہی ذہن میں ایک ایسی جگہ کا تصورابھرتا ہے جہاں قیدی سنگین نوعیت کی پابندیوں میں شب و روز گذار رہے ہوتے ہیں مگرسعودی عرب کی ایک جیل ایک روز قید خانے کے بجائے شادی ہال کا منظر پیش کرنے لگی جب جیل انتظامیہ نے زیرحراست ایک سعودی کی شادی رچالی۔عرب ٹی وی کے مطابق شادی کی یہ منفرد تقریب سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم الحائر جیل میں منعقد کی گئی جہاں جیل انتظامیہ اور قیدیوں نے خوب ہلا گلا کیا۔ یہ تقریب اس اعتبار سے بھی منفرد رہی کہ اس میں نہ صرف جیل انتظامیہ نے پوری تیاری سے حصہ لیا بلکہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن نایف بن عبدالعزیز نے دلہا کے لیے 10 ہزار ریال اور دلہن کے لیے عالمی برانڈ کی ایک بیش قیمت گھڑی تحفے میں بھیجی۔انتظامیہ نے جیل کے ایک ہال کو شادی کی تقریب کے لیے خوب سجا رکھا تھا، جہاں آنے والے مہمانوں کی لذیذ کھانوں سے تواضع بھی کی گئی۔ دلہا دلہن کا جیل ہی میں نکاح پڑھایا گیا۔جیل میں جس سعودی شہری کی شادی کی تقریب منعقد کی گئی وہ سیکیورٹی سے متعلق الزامات کے تحت وہاں قید ہے۔ سوشل میڈیا پر جیل میں منعقد ہونے والی شادی کی منفرد تقریب کی خوب پذیرائی کی گئی ہے اور اسے سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں کے ساتھ حسن سلوک کی زندہ مثال کے طورپر پیش کیا جا رہا ہے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…