اسلام آباد (نیو زڈیسک ڈیسک) سابق بھارتی کرکٹر ساروگنگولی اورکرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال کے صدر نے کہاہے کہ شاہدآفریدی کیساتھ کئی سال کھیلے ہیں ، عزت کرتے ہیں لیکن ایک وقت آتاہے کہ آپ کو نئی سوچ اور تروتازگی کی ضرورت ہوتی ہے اور وہ سمجھتے ہیں کہ پاکستان کیلئے نوجوان کپتان ضروری ہے۔بھارتی ٹی وی پروگرام میں گفتگوکرتے ہوئے ساروگنگولی کاکہناتھاکہ ٹیلنٹ کی پہچان بہت ضروری ہے اور اس کیلئے وسیم اکرم ، انضمام اور محمد یوسف جیسے لوگ استعمال کیے جاسکتے ہیں ، لانگ ٹرم پالیسی بنائیں ، انضمام الحق کے افغانستان کی ٹیم کیساتھ کام کرنے کے بارے میں سن کر حیران رہ گیا، وہ نیچے گری ہوئی اپنے ملک کی ٹیم کیلئے کام نہیں کررہے۔