بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

رو سی صدر نے شام سے فوج کی واپسی کا حکم دے دیا

datetime 15  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو (نیوز ڈیسک)رو سی صدر ولا دیمیر پیوٹننے شام سے اپنی فوج کی واپسی کا حکم دے دیا ، جسکا شامی حزب اختلاف اور اقوام متحدہ نے خیر مقدم کیا ہےتاہم امریکا کا کہنا ہے حالات کا جائزہ لے رہے ہیں۔ روسی میڈیا کے مطابق صدر پیوٹن نے فوج کی واپسی کا فیصلہ ماسکو میں وزیر خارجہ سرگئی لاروف اور وزیر دفاع سرگے شوئیگو سے ملاقات میں کیا۔ صدر کا کہنا تھا کہ شام میں روس نے اپنے اہداف حاصل کر لیے ہیں۔ انہوں نے فیصلہ شام کے صدر بشار الاسد کے مشورے سے کیا ہے۔ کریملن سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ فوج کی واپسی کا فیصلہ زمینی حقائق مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔ فوج کے انخلا کے باوجود روس لطاکیہ میں ہوائی اڈہ اور بحیرہ روم کے کنارے بندرگاہ طرطوس پر بحری اڈہ قائم رکھے گا۔ ادھر جنیوا میں امن مذاکرات کرنے والی حزب اختلاف کی ٹیم کے ترجمان سلیم المصلات اور اقوام متحدہ کے نمائندہ برائے شام سٹیفن ڈی مستورا نے روسی فیصلے کا خیر مقدم کیا ہے۔ امریکا کا کہنا ہے انہیں روس کے فیصلے کا پہلے سے علم نہیں تھا۔ وائٹ ہاو¿س کے ترجمان جوش ارنسٹ نے کہا حالات کا جائزہ لے رہے ہیں



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…