بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

سعودی عرب کا حزب اللہ کے ہمدرد مقیموں کو بے دخل کرنے کااعلان

datetime 14  مارچ‬‮  2016 |

ریاض(نیوزڈیسک)سعودی وزارت داخلہ نے اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ حزب اللہ کی ملیشیاو ¿ں کے ساتھ ہمدردی رکھنے والے ہر مقیم کی بے دخلی عمل میں لانے پر کام کر رہی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کے سیکورٹی ترجمان نے بیان میں کہا کہ مملکت حزب اللہ کی ملیشیاو ¿ں کے ہر ہمدرد، معاون اور ان کو مالی تعاون فراہم کرنے والے شخص کے تعاقب کا ارادہ رکھتی ہے۔اس سے قبل سعودی عرب نے خلیجی ممالک کی تعاون کونسل کی جانب سے حزب اللہ کی ملیشیاو ¿ں، ان کی قیادت اور ان کے زیرانتظامی ذیلی گروپوں سب کو دہشت گرد تنظیم قرار دینے کے فیصلے کی بھرپور تائید کی تھی۔ یہ فیصلہ ان ملیشیاو ¿ں کے ارکان کی جانب سے دشمنانہ کارروائیاں جاری رکھنے، کونسل کے رکن ممالک کی سیادت، امن اور استحکام کی کھلی خلاف ورزیوں، متعدد عرب ممالک میں اخلاقی اور انسانی اقدار اور بین الاقوامی قوانین کے منافی سرگرمیوں اور عرب قومی سلامتی کے لیے خطرہ بننے کے پیش نظر کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…