بدھ‬‮ ، 31 دسمبر‬‮ 2025 

جو کرنا ہے کرلو!اسدالدین اویسی نے ہندوانتہاپسندوں کو کھلا چیلنج دیدیا

datetime 14  مارچ‬‮  2016 |

مہاراشٹر(نیوزڈیسک)آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے بھارتی شدت پسند تنظیم ”آر ایس ایس“ کی جانب سے اسکولوں میں بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے کی شدید مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی میرے گلے پر بھی چھری رکھ کر یہ نعرہ لگوائے تو نہیں لگاو¿ں گا۔بھارت پارلیمنٹ میں مسلم رکن پارلیمنٹ اور آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین کے صدر اسد الدین اویسی نے مہاراشڑا میں ایک جلسہ عام میں آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھگوت کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی مسلمانوں کو بھارت ماتا کی جے کا نعرہ لگانے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور وہ برملا اس بات کا اعلان کرتے ہیں کہ وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے اس کے لیے آر ایس ایس کو جو کرنا ہے کرلے۔ اویسی کا کہنا تھا کہ اگر کوئی میرے گلے پر چھری رکھ کر بھی کہے کہ یہ نعرہ لگاو¿ تو وہ یہ نعرہ نہیں لگائیں گے جب کہ وہ عشرت جہاں کے خاندان کی بھرپور حمایت کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ کی 3 تاریخ کو شدت پسند دہشت گرد بھارتی تنظیم آر ایس ایس کے سربراہ نے بیان دیا تھا کہ اب وقت آگیا ہے کہ نئی نسل کو بھارت کی جے ماتا کا نعرہ سکھایا جائے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…