پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

ترک فوجی شامی سرزمین پر موجود ہیں، روس کا دعویٰ

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماسکو(نیوزڈیسک)روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کے ملک کے پاس ترک فوج کے شامی علاقے میں موجود ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔روسی خبررساں ادارے کے مطابق سرگئی لاروف نے ایک بیان میں یہ بھی دعویٰ کیا کہ ترکی اور شام کے درمیان سرحد پر ترکی اپنے اقدامات کے ذریعے خاموشی سے توسیع پسندی پرعمل پیرا ہے۔واضح رہے کہ ترکی کے ایک اعلیٰ عہدے دار کچھ عرصہ قبل وضاحت کی تھی کہ ان کا ملک ہمسایہ شام میں فوجی مداخلت کے لیے کوئی منصوبہ بندی نہیں کررہا ہے اور اس سے متعلق روس کے بیانات محض پروپیگنڈا ہیں۔انھوں نے کہا کہ روس نے تو خود شام میں اپنی فوج مہم تیز کررکھی ہے اور وہ بحران کے حل کے لیے کوئی کردار ادا نہیں کررہا ہے۔ترکی کے ایف سولہ لڑاکا طیاروں نے نومبر میں شام کے ساتھ واقع سرحدی علاقے میں اپنی فضائی حدود کی خلاف ورزی پر روس کا ایک لڑاکا طیارہ مار گرایا تھا۔اس واقعے کے بعد سے دونوں ملکوں کے درمیان سخت کشیدگی پائی جارہی ہے۔روسی صدر ولادی میر پوتین نے اپنے طیارے کی تباہی کو پیٹھ میں چھرا گھونپنے کے مترادف قرار دیا تھا اوراس کے ردعمل میں ترکی کے خلاف اقتصادی پابندیاں عاید کردی تھیں۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…