لاہور(نیو زڈیسک)پاکستان کرکٹ ٹیم کے منیجر انتخاب عالم نے ایشیا کپ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے فیصلے کو غلط قرار دیا ہے ، چیف سلیکٹر ہارون رشید نے اعتراف کیا ہے کہ اوپنر خرم منظور کی سلیکشن سلیکٹرز کی غلطی تھی۔انتخاب عالم اور ہارون رشید کی رپورٹ لاہور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیش کی گئیں۔ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ انتخاب عالم نے رپورٹ میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کے شاہد آفریدی کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے۔ انتخاب عالم نے پلیئنگ الیون کے انتخاب پر تحفظات ظاہر کئے ہیں۔ انہوں نے اوپنر خرم منظور کی سلیکشن پر حیرت کا اظہار کیا ہے۔ہارون رشید نے رپورٹ میں خرم منظور کی سلیکشن کو غلطی قرار دیا ہے۔انہوں نے میڈیا کی جانب سے تنقید پر بھی میڈیا کو معاملات کو اچھالنے کاذمہ دار قرار دیا۔ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ ٹیم کے انتخاب میں شاہد آفریدی اور وقار یونس کی مشاورت شامل ہوتی ہے۔انہوں نے بعض کھلاڑیوں کے زخمی ہونے اور بیٹنگ لائن خاص طور پر اوپنرز کی ناکامی کو بھی شکست کی ایک بڑی وجہ قرار دیا۔
ٹیم مینجمنٹ نے ایشیا کپ میں ٹیم کی سلیکشن سے لیکر گراؤنڈ میں کئے گے فیصلوں کو غلط قرار دیدیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں حیران کن کمی
-
فنانس ایکٹ 2026 کا نفاذ: کون سی گاڑیاں سستی ہوں گی اور کون سی مہنگی؟
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































