خوشاب(نیوز ڈیسک)خوشاب میں خونی جھیل کے قریب زائرین کی بس الٹ گئی۔ حادثے میں 3 افراد جاں بحق اور 30سے زائد زخمی ہو گئے، زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال جو ہر آباد منتقل کر دیا گیا ہے جہاں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے حادثہ تیز رفتاری اور ڈرائیور کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔ڈیرہ اسماعیل خان سے عرس سے واپسی پر زائرین کی بس جب خونی جھیل کے قریب پہنچی تو تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی۔ جس کے نتیجہ میں 3 افراد جاں بحق جبک ¾30 سے زائد زائرین زخمی ہوئے پولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال جو ہر آباد منتقل کر دیا جن میں پانچ کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جاںبحق اور زخمی افراد کا تعلق لاہور کے علاقہ صراقہ گاﺅں اور لوگاراں والا کھوہ سے ہے ۔ اس سے قبل بھی خونی جھیل کے قریب متعدد حادثات پیش آ چکے ہیں جس میں درجنوں افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جس کے بعد اس جھیل کو خونی جھیل کا نام دیا گیا۔