بدھ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیکنگ کا خوف،تارک وطن کا جرمنی میں عبرتناک انجام،دیکھنے والوں پر سکتا طاری

datetime 14  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برلن(نیوزڈیسک)چیکنگ کا خوف،تارک وطن کا جرمنی میں عبرتناک انجام،دیکھنے والوں پر سکتا طاری،جرمنی میں چیکنگ کے خوف سے نوجوان تارک وطن نے ٹرین سے کود کر خودکشی کرلی،ہلاک ہونے والے کی مسخ شدہ لاش دیکھنے والوں پر سکتا طاری ،جرمن ریڈیو کے مطابق جرمن پولیس نے گزشتہ روز جاری کیے گئے ایک بیان میں کہاکہ نوجوان مصری تارک وطن نائٹ ٹرین میں سیٹوں کے درمیان چھپا ہوا تھا پولیس نے جب اس سے شناختی دستاویزات طلب کیں تو اس نے چلتی ٹرین سے چھلانگ لگا دی جس کے باعث وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔انہوں نے بتایاکہ یہ واقعہ گزشتہ روز علی الصبح آسٹریا اور جرمنی کی سرحد کے قریب پیش آیا۔سترہ سالہ نوجوان تارک وطن مصری شہری تھا۔ مذکورہ تارک وطن آسٹریا سے جرمنی آنے والی نائٹ ٹرین میں سوار تھا۔نوجوان نے آسٹریا میں سیاسی پناہ کی درخواست دے رکھی تھی۔ جرمن پولیس اہلکار اس کی شناختی دستاویزات کا جائزہ لے رہے تھے اس دوران نوجوان بھاگ کر ٹرین کے دوسرے کمپارٹمنٹ میں چلا گیا۔ٹرین میں سوار دو امریکی خواتین کے مطابق، جو اس واقعے کے عینی شاہد بھی ہیں، نوجوان بھاگتا ہوا دوسرے کمپارٹمنٹ میں آیا اور ٹرین کی کھڑکی کھول کر چلتی ہوئی ٹرین سے چھلانگ لگا دی۔واقعے کے فورآ بعد ٹرینوں کی آمد و رفت معطل کر دی گئی اور ٹرین ٹریک سے نوجوان لاش پولیس نے تحویل میں لے لی۔جرمنی کی وفاقی پولیس کا کہنا تھا کہ نوجوان نے کچھ ہفتے قبل بھی ٹرین کے ذریعے جرمنی میں داخل ہونے کی کوشش کی تھی تاہم پولیس نے اسے گرفتار کر کے واپس آسٹریا بھیج دیا تھا۔



کالم



ہم سموگ سے کیسے بچ سکتے ہیں؟


سوئٹزر لینڈ دنیا کے سات صاف ستھرے ملکوں میں شمار…

بس وکٹ نہیں چھوڑنی

ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…