پیر‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2025 

یورپ کا بھی نمبر آگیا،خوفناک تباہی کا خدشہ،یورپی یونین کی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات

datetime 13  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برسلز(نیوزڈیسک)یورپ کا بھی نمبر آگیا،خوفناک تباہی کا خدشہ،یورپی یونین کی رپورٹ میں لرزہ خیز انکشافات، یورپی ممالک کی عوام جو کہ پہلے ہی داعش کی کارگزاریوں سے خوفزدہ ہے انہیں یورپی یونین کی رپورٹ کے لرزہ خیزانکشافات نے مزید خوفزدہ کردیا۔یورپی یونین کے ممالک کی وزارت داخلہ کونسل نے داعش اور دیگر دہشت گرد تنظیموں کے عراقی اور شامی پاسپورٹ حاصل کرنے اوریورپ کے مختلف ممالک میں داخل ہونے سے پیدا ہونے والے سیکورٹی خطرات پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق انسداد دہشت گردی کے امور سے متعلق یورپی یونین کے کوآرڈینیٹر کی جانب سے کونسل کے وزراءکے سامنے پیش کی گئی رپورٹ میں یونین کے رکن ممالک پر اس مسئلے کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے پر زور دیا گیا ہے۔اس موقع پر فرانس نے تجویز پیش کی کہ شناختی دستاویزات کی ٹکنالوجی کے خصوصی ماہرین کویونان اور اٹلی میں تارکین وطن اور مہاجرین کی چھانٹی کے مراکز بھیجا جائے تاکہ سیکورٹی کا نمایاں خطرہ بن جانے والے اس مسئلے سے نمٹا جاسکے۔ پیرس حملوں کی تحقیق کرنے والے فرانسیسی تحقیق کار دو خودکش حملہ آوروں کی شناخت کرنے میں کامیاب ہوگئے تھے۔یہ دونوں افراد شامی پاسپورٹ کے ذریعے ملک میں داخل ہوئے تھے جب کہ بعد میں واضح ہوگیا کہ دونوں حملہ آور عراقی تھے۔ سیکورٹی تحقیقات سے یہ بھی انکشاف ہوا کہ آسٹریا میں گرفتار دو افراد 3 اکتوبر کو یونان کے راستے جعلی شناخت پر داخل ہوئے۔شک ہے کہ یہ دونوں افراد اس چوتھے گروپ کے ارکان ہوسکتے ہیں جو ممکنہ طور پر پیرس حملوں کی منصوبہ بندی کا حصہ تھا یا پھر کسی دوسرے یورپی ملک میں دہشت گرد حملوں کی تیاری کررہا تھا۔سیکورٹی ذرائع نے انٹرپول کے حوالے سے بتایا ہے کہ شام اور عراق میں سرکاری صدر دفاتر سے چوری کیے جانے والے پاسپورٹوں کی تعداد 2 لاکھ 35 ہزار سے زیادہ ہے۔ ان میں بعض پاسپورٹ تارکین وطن کی یونان اسمگلنگ میں استعمال ہوئے۔



کالم



سوئس سسٹم


سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…