اسلام آباد(سپیشل رپورٹ)آج کل قائد ایم کیو ایم الطاف حسین کے انتقال کی خبریں زبان زدعام ہیں ۔افواہ ساز فیکٹریاں ان کو لیکر لندن سے کئی خبریں مبینہ طور پر لیک کر رہی ہیں ۔ان باتوں میں کتنی سچائی ہے اس کے بارے میں کچھ کہنا قبل از وقت ہے لیکن پاکستان کی ایک معروف خاتون نیوز اینکر مہر بخاری نے اپنے پروگرام میں انکشاف کیا ہے کہ الطاف حسین کی جگہ ندیم نصرت آواز بدل بدل کر پارٹی کارکنوں سے خطاب کر رہے ہیں۔اس ساری صورتحال کی تصدیق یا تردید کرنے والے دو گروپس میں بٹ چکے ہیں۔پہلے فریق کا ماننا ہے کہ الطاف حسین اب اس دنیا میں نہیں رہے ۔دوسرے گروپ کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم ایک منظم پارٹی ہے جس کے خلاف شروع دن سے ہی سازشیں کی جارہی ہیں۔الطاف حسین کے بعد تمام معاملات سیکٹر انچارج و دیگر ذمہ داران کو سونپ دئیے گئے ہیں۔مہر بخاری نے مزید کیا کہا آئیے آ پ بھی سنئے۔