راول ڈیم اسلام آباد کی زمین پر چائنا کٹنگ کی روک تھام

11  مارچ‬‮  2016

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیر مملکت برائے کیپٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویژن (کیڈ) ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے راول ڈیم اسلام آباد کی زمین پر چائنا کٹنگ کی روک تھام کے لیے ضلعی انتظامیہ اور سی ڈی اے حکام کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت کردی ہے۔ وزیر اعظم محمد نواز شریف کی جانب سے راول ڈیم کی زمین پر چائنہ کٹنگ کا نوٹس لیتے ہوئے وزیر مملکت کیڈ ، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سیکرٹری کیڈ اور چیئرمین سی ڈی اے کے ہمراہ بنی گالا راول ڈیم کا ہنگامی دورہ کیا۔ سی ڈی اے کے تما م متعلقہ افسران بھی موقع پر موجود تھے۔ وزیر مملکت کے حکم پر پروجیکٹ ڈائریکٹر اور ایریگیشن ؍سمال ڈیمز ڈپارٹمنٹ پنجاب کے متعلقہ افسران کو بھی موقع پر طلب کرلیا گیا۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے سی ڈی اے اور ضلعی انتظامیہ کو موقع پر فوری کاروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے آج ہی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیا۔اس موقع پر ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ کسی کو بھی سرکاری زمین پر قبضہ کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔ اُنہوں نے کہا کہ اس حوالے سے غفلت کے مرتکب سرکاری افسران کو کسی صورت بھی معاف نہیں کیا جائیگا۔



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…