منگل‬‮ ، 29 اپریل‬‮ 2025 

کپتا ن اور کوچ کے درمیان اختلافات نہیں ، وقار یونس

datetime 11  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے بھارت میں کھیلنے کی اجازت خوش آئند ہے ، کوشش کریں گے کہ اس ٹورنامنٹ میں بہتر پرفارم کریں ،قومی ٹیم کی تیاری اچھی ہے اور ہم جیت کے لیے پر عزم ہیں۔بھارت میں کنڈیشن ہمارے حق میں ہیں ،امید ہے کہ لڑکے اس سے بھر پور فائدہ اٹھائیں گے۔ان کا کہنا ہے کہ گارنٹی دیتا ہوں کپتان اور کوچ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو ٹورنامنٹ میں ایسی کوئی چیز نظر نہیں آئے گی، شکست کا سارا ملبہ کپتان پر نہیں ڈالا جاسکتا ۔ ورلڈ ٹی 20کیلئے قومی ٹیم کو بھارت جانے کی اجازت ملنے کے بعد میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے کہا کہ 1999میں اس سے بھی برے حالات تھے لیکن اس کے باوجود بھارت جا کر کھیلا اور جیت کر آئے۔انہوں نے کہا کہ شہریار خان نے ٹیم کے لڑکوں سے سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے کھلاڑیوں سے بھارت جانے سے متعلق سوال کیا تھا جس پر تمام کھلاڑیوں نے بھار ت جا کر کھیلنے پر رضامندی ظاہر کی تھی۔ان کا کہنا تھا کہ قومی ٹیم گزشتہ کچھ عرصے سے اچھا پرفارم نہیں کر رہی اور ایشیا کپ میں بھی اچھا پرفارم نہیں کر سکے لیکن ایشیا کپ میں بلے بازوں کے لیے مشکل حالات تھے جبکہ بھارت میں بلے بازوں کے لیے ساز گار حالات ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں مثبت سوچ کے ساتھ جارحانہ کھیل پیش کرنا ہو گا ،کلکتہ اور موہالی میں بلے بازوں کے لیے ساز گار ماحول ہے ،یہاں 180کے قریب سکور کرنا لازمی ہے ،اگر بیٹنگ نے اچھا پرفارم کیا تو باولنگ کا شعبہ جیت میں مدد گار ثابت ہو گا۔وقار یونس نے کہا گارنٹی دیتا ہوں کپتان اور کوچ کے درمیان کوئی اختلاف نہیں ہے ،یہ افواہیں میڈ یا پر گھوم رہی ہیں لیکن حقیقت میں ایسا کوئی مسئلہ نہیں ہو اور اگر کسی کو ایسا لگتا ہے تو انشا اللہ ایسا کچھ نظر نہیں آئے گا کیو نکہ یہ جڑنے کا وقت ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر آپ برا کھیلتے ہیں تو آپ ٹوٹ کر بکھر جاتے ہیں ،پاکستان گزشتہ کچھ عرصے میں جتنی بری طرح کھیلا اب اس سے برا کھیلنے کی گنجا ئش نہیں ، امید کرتا ہوں اب ٹیم اوپر کی جانب ہی جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



27فروری 2019ء


یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…