لاہور(نیوزڈیسک) جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم اور ملک کے نامور بزرگ عالم دین حضرت مولانا محمد عبیداللہ علالت کے بعد لاہور کے مقامی ہسپتال میں 95 سال کی عمر میں وفات پاگئے ،مرحوم جامعہ اشرفیہ لاہور کے نائب مہتمم و متحدہ علماءبورڈ حکومت پنجاب کے چیئرمین مولانا حافظ فضل الرحیم کے بڑے بھائی تھے،مرحوم دارالعلوم دیوبند کے فاضل اور 55 سال سے جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم کے منصب پر فائز رہے ۔مرحوم کی نماز جنازہ جامعہ اشرفیہ میں آپ کے صاحبزادے جامعہ اشرفیہ لاہور کے ناظم اعلیٰ مولانا قاری ارشد عبید نے پڑھائی جس میں مولانا قاری محمد حنیف جالندھری ، شیخ الحدیث حضرت مولانا صوفی محمد سرور ،مفتی محمد حسن،سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، ممتاز صحافی مجیب الرحمن شامی،ڈاکٹر شہریار،جسٹس (ر) خلیل الرحمن، شیخ الحدیث مولانا انوارالحق ،مفتی حمید اللہ جان، حکیم مظہر شاہ ، شیخ الحدیث مولانا عبدالمالک ، پیر سیف اللہ خالد، اعجاز احمد چوہدری ،خواجہ اعجاز احمد سکا ،توصیف احمد سکا،چوہدری اختر رسول، حافظ میاں محمد نعمان، حافظ عبدالعلیم،سابق ایم این اے مولانا حامد الحق حقانی، سید محمد یوسف شاہ،مولانا اشرف علی، مولانا محب النبی، مولانا شاہ محمد ، پروفیسر ڈاکٹر سعد صدیقی، سابق ایم این اے میاں محمد منیر، مولانا سید آفتاب شاہ، مولانا محمد میاں صدیقی ، مولانا اسد اللہ فاروق،استاذ الحدیث مولانامحمد یعقوب، مولانا عبدالرحیم چترالی، اور جامعہ اشرفیہ کے تمام اساتذہ و طلبا سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ ہزاروں افراد نے شرکت کی۔نماز جنازہ میں لوگوں کی کثرت کے وجہ سے جامعہ کی مسجد و مدرسہ کی چھتوں گراو ¿نڈ میں جگہ کم ہوجانے پر جامعہ کے اطراف میں کنال روڈ پر بھی لوگوں کی بڑی تعداد نے سڑک کے کنارے نماز جنازہ ادا کی۔ مرحوم کو نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان شیر شاہ اچھرہ لاہور میں سپرد خاک کر دیا گیا۔
جامعہ اشرفیہ لاہور کے مہتمم ،ملک کے نامور بزرگ عالم دین مولانا محمد عبیداللہ لاہور میں انتقال کر گئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
بڑی خوشخبری، اقامہ فیس ختم کرنے کی منظوری
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
تنخواہ دار طبقے کےلیے بڑی خوشخبری
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
سپریم کورٹ نے زیادتی کے مقدمہ کو زنا بالرضا میں تبدیل کر دیا، سزا میں کمی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی
-
وہ 6 عام غذائیں جن سے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ بڑھتا ہے
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
عام تعطیل کا اعلان















































