عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں سے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی گئی ‘ ڈی سی او نے انسداد دہشتگردی عدالت میں بیان ریکارڈ کرا دیا

11  مارچ‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک) انسدا دہشتگردی کی عدالت کے رو برو ڈی سی او لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے سانحہ ماڈل ٹاﺅن کے مقدمہ میں اپنا ریکارڈ کراتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں سے مذاکرات کی ہر ممکن کوشش کی گئی لیکن مشتعل کارکنوں کی وجہ سے حالات کنٹرول سے باہر ہو گئے ۔ڈی سی او نے بیارن ریکارڈ کرتے ہوئے کہا کہ عوامی تحریک کے مشتعل کارکنوں کیوجہ سے امن وامان کی صورت حال بگڑی ۔مشتعل کارکنوں نے پولیس اہلکاروں کو مغوی بنالیا اور تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع ہی نہیں ہوا کیونکہ انتظامیہ کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔ ڈی سی او کے مطابق 38زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال منتقل کیا گیا اور طبی امداد فراہم کرنے والے ریسکیو کا ایک اہلکار بھی عوامی تحریک کے کارکنوں کے حملے میں زخمی ہوا۔مشتعل کارکنوں نے زخمی اہلکاروں کو طبی امداد دینے والے کیمپ کو بھی آگ لگادی ۔ڈی سی او لاہور نے اپنا بیان ریکارڈ کراتے ہوئے مزید کہا کہ انتظامیہ ایک قانونی کام کرنے گئی تھی لیکن اسے ایک غیر قانونی رویہ کا سامنا کرنا پڑ ا اور ایس پی اور اے سی ماڈل ٹاﺅن جب کارکنوں سے بات کررہے تھے تو اس دوران مشتعل افراد نے پولیس پر پتھراﺅشروع کردیا۔ آئندہ سماعت عوامی تحریک کے وکلاءڈی سی او لاہور کے بیان پر جرح کریں گے۔



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…