کراچی (این این آئی)سابق سٹی ناظم مصطفی کمال نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ناکامی کا آپشن نہیں ہے۔ ابھی ہم اپنی تنظیم کو منظم کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس لئے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔فاروق ستار کی کسی بات کا برا نہیں مانا۔ ان کی پریشانی میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتا۔ان خیالات کا اظہار انہوںنے ڈیفنس میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ سابق سٹی ناظم کراچی مصطفی کمال نے ہمارے پاس ناکامی کا آپشن نہیں ہے ۔ابھی ہم اپنی تنظیم کو منظم کرنے میں لگے ہوئے ہیں اس لئے ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لیں گے۔انہوںنے کہا کہ فاروق ستارمعصوم اور مظلوم شخص ہیں ان کی کسی بات کا کبھی برا نہیں مانا اس لئے ان کے حوالے سے کوئی بات کر کے ان کی پریشانی میں مزید اضافہ نہیں کرنا چاہتا،ان کے لئے میری طرف سے دعائے خیر ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے پر تنظیمی سیٹ اپ بنارہے ہیں اور کراچی کے بعد ملک بھر میں جائیں گے اور ہم نے پورے پاکستان کے لوگوں کو اپنی پارٹی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔سابق سٹی ناظم نے کہا کہ ہمارے پاس ناکامی کا کوئی آپشن موجود نہیں، اب تک جو کیا ہے اس میں کامیاب ہوگئے اور ہم بندوق چھوڑنے کی بات کررہے ہیں، ابھی تنظیم کے نام کا فیصلہ نہیں کیا جلد مشاورت کے بعد حتمی نام کا اعلان کردیا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ مستقبل قریب میں ہونے والے الیکشن میں حصہ نہیں لیں گے اور ابھی ساری توجہ پارٹی کی تنظیم سازی پر مرکوز ہے جب کہ خواتین کی بڑی تعداد بھی ہم سے رابطے میں ہے۔