اہم سرکاری ادارے کے تمام ملازمین مستقل،بڑی خوشخبری سنادی گئی

11  مارچ‬‮  2016

لاہور (نیوزڈیسک)ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹ (ٹیوٹا )نے وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر اپنے تمام ملازمین کو ریگولر کر دیا ہے، صوبہ بھر میں واقع 374ٹیوٹا اداروں میں کام کرنے والے4000ہزار سے زائد ٹیوٹا ملازمین بشمول ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اس ریگولرازیشن سے مستفید ہونگے، اس کے نتیجے میں ریٹائرمنٹ کے موقع پر ملازمین کو پنشن اورپراوڈنٹ فنڈ کے ساتھ دیگر مراعات بھی حاصل ہونگی۔ ان خیا لات کا اظہار صوبائی وزیر انڈسٹریز چوہدری محمد شفیق نے گزشتہ رو ز ٹیوٹا سیکرٹریٹ میںپریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر چیئرپر سن ٹیوٹا عرفان قیصر شیخ، چیف آپریٹنگ آفیسر جواد احمد قریشی اور ٹیوٹا کی اعلی انتظامیہ موجود تھی۔چوہدر ی محمد شفیق نے کہا کہ حکومت پنجاب کے تمام ملازمین کو زیادہ سے زیادہ فوائد پہنچانا وزیر اعلی پنجاب کی ترجیحات میں شامل ہے۔ٹیوٹا حکومت پنجاب کے اہم اداروں میں سے ایک ہے جو صوبہ پنجاب کے نوجوانوں کو خوشحالی فراہم کر سکتے ہیں۔ چیئر پرسن عرفان قیصر شیخ کی ولولہ انگیز قیادت میں ٹیوٹا صوبہ بھر کے 5لاکھ 41ہزار نوجوانوں کو سکلز ڈوویلپمنٹ پروگرام کے تحت 2018تک ہنر مند بنانے کیلئے قابل تعریف خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ٹیوٹا حکومت پنجاب کی جانب سے نوجوانوں کو ہنر مند بنانے کے اہداف پورا کر رہی ہے۔ صوبائی وزیر نے مزیدکہا کہ ٹیوٹا کی جانب سے فنی تعلیم کے فروغ کیلئے کئے گئے شاندار اقدامات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب نے تمام ملازمین کو ریگولر کرنے کی منظوری دی ہے۔یہ ریگولرائزیشن ٹیوٹا میں کام کرنے والے تمام ملازمین کو حکومت کی جانب سے دئے گئے اہداف کو حاصل کرنے کیلئے متحرک اور مزید یکسوئی کے ساتھ کرنے میں معاون ثابت ہو گی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے عرفان قیصر شیخ نے کہا کہ تمام ملازمین وزیر اعلی پنجاب کا ریگولرکرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ان ملازمین کوریگولر ملازم کی حیثیت سے کام کرنے کیلئے تمام ضروری اقدامات کر لئے گئے ہیں۔اب ہمیں کوالٹی ٹریننگ کی مزید بہتری کیلئے بھرپور توجہ دینی ہے اور اسکے حصول کیلئے ٹیوٹا ملازمین دلجمعی سے کام کرینگے۔ آج کا تاریخ اعلان مطلوبہ اہداف کے حصول کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…