دمشق(نیوز ڈیسک) چوں کی عالمی تنظیم سیو دی چلڈرن نے دعویٰ کیا ہے کہ شام کے محصور علاقوں میں لاکھوں بچے بھوک کا شکار ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امدادی تنظیم ’سیو دی چلڈرن‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ تقریباً ڈھائی لاکھ بچے انتہائی برے حالات میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ان بچوں کو نا تو طبی سہولیات میسر ہیں اور نہ ہی ان کی پینے کے صاف پانی تک رسائی ہے۔ اس تنظیم کے بقول متعدد بچے بھوکی وجہ سے انتقال کر چکے ہیں جبکہ دیگر جانوروں کی غذا اور اب ±لے ہوئے پتے کھانے پر مجبور ہیں۔ اس رپورٹ میں عالمی برادری سے ان مجبور بچوں کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کرنے کا مطالبہ بھی کیا گیا ہے۔