اسلام آباد( نیوز ڈیسک) ایک این جی او نے انکشاف کیا ہے کہ بھارت کی جیلوں میں 571پاکستانی قید ہیں جن میں گیارہ افراد شدید ذہنی اور جسمانی تشدد کے باعث اپنا دماغی توازن کھوچکے ہیں جبکہ آٹھ پاکستانی قیدی اپاہج ہوچکے ہیں ستائیس پاکستانی قیدی اپنی سزا پوری کرچکے ہیں لیکن بھارتی حکام انہیں رہا نہیں کررہے ۔ رپورٹ کے مطابق بھارت میں اس وقت571 قیدی ہیں جن میں زیادہ تر چار سو سے زائد ماہی گیر ہیں جن کو بھارتی کورس گارڈ نے کچھ کو بھارتی سمندری خلاف ورزی کرتے ہوئے اور کئی پاکستانی ماہی گیروں کو پاکستان کے علاقے سے گرفتار کرکے مہاراشٹر اور گجرات کی جیلوں میں قیدکیا ہوا ہے۔پاکستانی حکومت دھڑا دھڑ بھارتی ماہی گیروں کو رہا کردیتی ہے جبکہ پاکستانی ماہی گیروں کو کئی کئی سال تک سخت تفتیشی مراحل سے گزار کر رہا کرتی ہے۔