اسلام آباد(نیوز ڈیسک)مذہبی جماعتوں نے متحدہ مجلس عمل کے دوبارہ قیام پر اتفاق کیا ہے، یہ اتفاق مولانا فضل الرحمان کے گھر پر اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس میں متحدہ مجلس عمل کے دوبارہ قیام پر اتفاق تو کیا گیا لیکن علامہ ساجد نقوی اور ساجد میر کی غیر حاضری کے باعث معاملے کو حتمی شکل نہ دی جاسکی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مذہبی جماعتوں کا 15 مارچ کو منصورہ میں اجلاس ہوگا، تمام جماعتوں کے سربراہوں کو شرکت یقینی بنانے کا پیغام دے دیا گیا ہے، مذہبی رہنماؤں کا موقف ہے کہ اگر اب بھی اکٹھے نہ ہوئے تو پھر کبھی نہیں ہو سکیں گے۔