لندن( نیوز ڈیسک ) برطانیہ کی خفیہ ایجنسی نے اعتراف کیا ہے کہ حکومت کی جانب سے ایک بلین پونڈ خرچ کئے جانے کے باوجود ہم سائبر سیکورٹی کی جنگ ہاررہے ہیں۔برطانیہ کی خفیہ ایجنسی جی سی ایچ کیو کے ڈائریکٹر الیکس ڈیویڈکا کہناہے کہ سائبر خطرات پر کنٹرول صرف زیادہ رقم خرچ کرکے نہیں کیاجاسکتا بلکہ اس کیلئے اور بھی بہت کچھ کرنا پڑتاہے۔سان فرانسسکو میں آر ایس اوکانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انھوںنے کہا کہ ہمیں درپیش چیلنجوں کے بارے میں مختصر الفاظ میں یہ کہاجاسکتاہیکہ اگرچہ ہم نے گزشتہ 5سال کے دوران حکومت کی جانب سے وافر رقم خرچ کی ہے خاص طور پر کفایت شعاری کی مہم کے دوران لیکن اس کا کوئی فائدہ حاصل نہیں ہوسکا،برطانوی حکومت نے گزشتہ 5سال کے دوران سائبر سیکورٹی پر950 ملین پونڈ خرچ کئے جبکہ جارج اوسبرن نے اگلے 5سال کے دوران 1.9بلین پونڈ خرچ کرنے کاوعدہ کیا اس کے ساتھ ہی ا?ئی ٹی سسٹم کے تحفظ کیلئے اگلے 5سال کے دوران مجموعی طورپر 3.2 بلین پونڈ خرچ کئے جائیں گے،انھوں نے کہا کہ اس دوران ہم نے متعدد کامیابیاں حاصل کیں ہم خطرات کوزیادہ بہتر طورپر سمجھنے لگے ہیں ۔