لندن (نیوز ڈیسک) ایک فرانسیسی میئر نے گزشتہ شب متنبہ کیا ہے کہ یورپی یونین سے علیحدگی کے لئے ووٹ دینے کے اگلے روز شمالی فرانس میں عارضی کیمپوں میں رہنے والے مائیگرنٹس کو فیریز پر سوار کرکے برطانیہ بھیج دیا جائے گا۔ ایکسپریس کے مطابق فرانکس ڈہیرسن نے کہا کہ2003ء میں جس ٹوئیٹ معاہدہ پر دستخط کیے گئے اور برطانوی سرحدوں کو فرانسیسی بندرگاہوں تک جگہ دی گئی تھی، اس معاہدے کو ای یو چھوڑنے کے لیے ووٹ دینے کے بعد فوری پھاڑ دیا جائے گا۔ اس کے نتیجے میں فرانسیسی حکومت کو ڈی ایف ڈی ایس فیریز کرائے پر حاصل کرنے اور فوری طور پر تمام مائیگرنٹس کو فرانس سے نکال دینے کا اختیار مل جائے گا۔ فیری کمپنی کیلے اور ڈنکرک سے ڈوور تک آپریٹ کرتی ہے۔ انخلا شروع کرتے وقت ویسلز پر فرانسیسی پیادہ فورس کو پولیس میں طلب کرلیا جائے گا۔ ٹیٹی گھیم پر7000کی مضبوط کمیونٹی کے لیے ایک جہاں دیدہ میئر فرانک ڈہیرسن گزشتہ سال ڈنکرک کے ایک بڑے نواحی ٹاﺅن میں مائیگرنٹ کیمپ بند کرانے میں مرکزی کردار تھے۔ یہ مائیگرنٹ کیمپ سمگلنگ گینگز کے حریف لوگوں کے درمیان فائرنگ ہوجانے کے باعث بند کیا گیا تھا۔