کراچی(نیوزڈیسک)نئے صوبے،مصطفی کمال کے بیان نے ایک اوربحث چھیڑ دی،سید مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ تاقیامت پاکستان چار صوبوں پر مشتمل نہیں رہ سکتا سندھ کے عوام چاہیں گے تو صوبے ضرور بنیں گے۔صوبے بنانا کوئی گناہ نہیں ہے،پاکستان میں بھی صوبے ضرور بنیں گے۔مصطفیٰ کمال نے کسی کا نام لئے بغیر کہا کہ جب ”را“کا کو ئی ایجنٹ نئے صوبے کی بات کرےگا تو لوگ خوف زدہ ہی ہوں گے۔