اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اسلام آباد کے ڈپٹی کمشنر کیپٹن مشتاق نے یوم پاکستان کے موقع پر کیمرے والے کلر ڈرون پر پابندی عائد کر دی‘ پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جبکہ اس کی معیاد 2 ماہ ہو گی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کیپٹن مشتاق نے یوم پاکستان پریڈ کے موقع پر ڈرون کیمروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر کی طرف سے جاری کئے جانے والے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈرون کیمروں پر پابندی کا اطلاق فوری طور پر ہو گا جو 2 ماہ تک جاری رہے گی۔ نوٹیفکیشن میں مزید بتایا گیا کہ کیمرے ہیں اور پریڈ کے موقع پر فلائنگ کے دوران بھی خطرناک ہو سکتے ہیں جبکہ ایف نائن پارک اور گرد و نواح میں بھی کیمرے والے ڈرون طیاروں کو اڑانے پر پابندی ہو گی اور قانون کی خلاف ورزی کرنے والے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی ۔