اسلام آباد (نیوزڈیسک) پاکستان نے امریکہ کی جانب سے آٹھ ایف 16 طیاروں کی فروخت کا باضابطہ طور پر نوٹیفکیشن جاری کر نے کی تصدیق کر تے ہوئے کہا ہے کہ یہ نوٹیفکیشن امریکی حکومت کے داخلی معاملات کا حصہ ہے ¾دہشتگردی تمام ممالک کو درپیش عالمی مسئلہ ہے ۔ایک انٹرویومیں دفتر خارجہ کے ترجمان نفیس زکریا نے بتایا کہ یہ نوٹیفکیشن امریکی حکومت کے داخلی معاملات کا حصہ ہے۔انہوں نے کہا کہ اس عمل کے تحت کانگریس ایک ماہ میں جواب دینے کی پابند ہے۔ترجمان نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کارروائی کی استعداد کار بڑھانے کیلئے ایف سولہ طیارے فراہم کئے جارہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ دہشتگردی تمام ممالک کو درپیش ایک عالمی مسئلہ ہے اور پاکستان اور امریکہ اس سلسلے میں ایک دوسرے سے تعاون کررہے ہیں۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں