گجرات(نیوزڈیسک) بھارتی ریاست گجرات میں دہشتگردی کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق خفیہ ایجنسیوں نے وزیر اعظم نریندرا مودی کی آبائی ریاست گجرات میں بڑے پیمانے پر دہشتگردی کے خطرے کی اطلاع دی ¾ خفیہ ایجنسیوں نے وزارت داخلہ کو دی گئی اپنی رپورٹ میں کہا کہ گجرات میں 10 دہشتگرد داخل ہوچکے ہیں اور بڑے پیمانے پر دہشتگردی کی کارروائی کرسکتے ہیں۔ خفیہ اداروں کی رپورٹ کے بعد گجرات میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی ہے اور اہم عمارتوں کی سخت نگرانی کی جارہی ہے ¾ سیکیورٹی فورسز کے اضافی دستے بھی ریاست میں بھیج دیے گئے ہیں۔