اسلام آباد /مظفر آباد /پشاور /کوئٹہ /لاہور (نیوزڈیسک)آزاد کشمیر گلگت بلتستان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا -وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سردی پھر لوٹ آگئی شہریوں نے گرم پکڑے اور ہیٹر نکال لئے جبکہ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں میں راولپنڈی سمیت پنجاب -خیبر پختون خوا اور آزاد کشمیر میں مزید بارش کا امکان ہے چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر گلگت بلتستان وفاقی دارالحکومت اسلام آباد -جڑواں شہر راولپنڈی سمیت ملک بھر کے مختلف علاقوںمیں بارش ہوئی جس کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سردی لوٹ آئی جس کے باعث شہریوں نے ہیٹر اور گرم کپڑے نکال لئے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران بالائی پنجاب(راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا، فیصل آباد ڈویژن) اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور ڈویڑن اور بالائی فاٹا میں چند مقامات پر تیز ہواﺅں اور گرج چمک کیساتھ بارش اس دوران خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ ڈویڑن اور کشمیر میں چند مقامات پر ژالہ باری ہو سکتی ہے۔اگلے 24 گھنٹوں کے دوران گندم کی کاشت کے بارانی علاقوں اور چنے کی کاشت کے علاقوں میں مزید بارش کا امکان ہے۔گزشتہ24 گھنٹوں کے دوران: پنجاب، خیبرپختونخواہ، فاٹا اور کشمیر میں کہیں کہیں گرج چمک کےساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش سرگودھا (ایئرپورٹ) 57 سرگودھا (سٹی) 48 لیہ 18 بھکر ٹوبہ ٹیک سنگھ 15 جھنگ 12 سیالکوٹ (ایئر پورٹ) جہلم 09 گجرات 06 منڈی بہاﺅالدین سیالکوٹ(کینٹ) فیصل آباد راولپنڈی(چکلالہ) مری 03 اسلام آباد 02 ڈی جی خان گوجرانوالہ 01 خیبر پختونخواہ کے ضلع کوہاٹ 17 پاراچنار 15 ڈی آئی خان 12 بنوں 08 چراٹ لوئر دیر 05 کاکول پشاور 04 کشمیر کے شہروں منگلا 10 راولاکوٹ 08 گڑھی دوپٹہ مظفر آباد 06اور کوٹلی میں 03 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ریکارڈ کیے گئے نقطہ انجماد سے کم درجہ حرارت پاراچنارمنفی01، قلات 00 ڈگری سینٹی گریڈ ایکارڈ کیا گیا لاہور میں23، کراچی 32، پشاور 24، کوئٹہ17 اور راولپنڈی میں24 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔
آئندہ چوبیس گھنٹوں میں بارش کہاں کہاں ہوگی،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا اعلان
-
مکہ کی مسجد کے اندر غیر اخلاقی حرکت کرنے پرایک بنگلادیشی مرد اور ایک خاتون کو سزائے موت
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کےلیے خوشخبری، ایک ساتھ تین چھٹیاں
-
حنا جاوید قتل کیس: مقتولہ سے زیادتی بھی کی گئی، ملازم سے ڈی این اے میچ کرگیا
-
’’شیطان مر گیا‘‘: نانا پاٹیکر کے بیٹے کا تنوشری دتہ کے متنازع بیان پر ردعمل آگیا
-
گرج چمک کے ساتھ بارش،محکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کردی
-
عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)
-
ای پاسپورٹ کا اجرا ! پرانے پاسپورٹ رکھنے والے کیا کریں گے؟
-
شریاس ائیر نے اپنی ٹیم کی اننگ تین گیندیں قبل ختم کر کے سب کو حیران کر دیا
-
لندن میں دو نقاب پوشوں نے نواز شریف کی گاڑی کے شیشے توڑدیے
-
بھارت اور ویسٹ انڈیز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں چھکوں کی برسات، نیا عالمی ریکارڈ قائم
-
سعودی عرب میں نئے قوانین کا اعلان، خلاف ورزی پر بھاری جرمانوں کا فیصلہ
-
پاکستان کے کن شہروں میں بارش ہوگی؟ اہم پیش گوئی جاری
-
معاذ صداقت کی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں 187 درجے کی لمبی چھلانگ



















































