جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

مصطفیٰ کمال کو لانے کا کمال کس کا ؟اہم شخصیت نے بڑا دعویٰ کردیا

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حیدرآباد(نیوزڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ میں نے پوری زندگی میں کوئی کمال نہیں کیا لیکن کمالات بہت دیکھے ہیں اور مصطفیٰ کمال کو واپس لانے کا کمال کس کا ہے یہ آئندہ چند روز میں سب کو پتہ چل جائے گا۔حیدر آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ میں نے پوری زندگی میں کوئی کمال نہیں کیا لیکن بہت سے کمالات دیکھے ہیں کراچی میں مصطفیٰ کمال کی صورت جو کمال ہوا ہے وہ جلد سامنے آجائے گا۔ سابق سٹی ناظم کے حوالے سے ابھی تک کوئی سراغ نہیں ملا اگر مل گیا تو میڈیا کے ذریعے عوام کو بھی بتا دیں گے۔ پنجاب کا وزیر اعلیٰ نہیں جو سب کچھ کہہ دوں لیکن میرا خیال ہے کہ کسی کے آنے یا جانے سے کوئی بڑی تبدیلی نہیں آتی۔ چند لوگ پارٹی میں گروپ بندی تو کرسکتے ہیں لیکن پارٹی کی قیادت میں تبدیلی نہیں لاسکتے۔مشیر اطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ اگر کسی کو را کا ایجنٹ کہا جارہا ہے تو وہ ایک دو روز میں تو نہیں بنا ہوگا را کے ایجنٹ کی تحقیقات کا معاملہ ملکی سلامتی کا معاملہ ہے اس لئے اسے ایک صوبے پر ڈال دینا درست نہیں۔ عمران خان بھی لندن گئے تھے اور اعلان کرتے تھے کہ وہ ثبوتوں کا ڈھیر لے جارہے ہیں وہ کیوں واپس آگئے۔ جو لوگ اس طرح کے اعلان کرتے تھے وہ بھی نائن زیرو جاتے رہے ہیں۔مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نیب کی فہرست میں بڑے بڑے ناموں کا نام آنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جو حکمران کل تک نیب کے نگہبان ہونے کا دعویٰ کرتے تھے وہ آج اس کے مخالف ہوگئے ہیں، وزیر اعظم اور وزیر اعلیٰ پنجاب کی جانب سے نیب پر تنقید کے بعد اب یہ متنازع ادارہ بن گیا ہے اس لئے نیب اب اپنی غیر جانبداری کی وضاحت کرے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…