جمعہ‬‮ ، 19 ستمبر‬‮ 2025 

وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر جنرل ہسپتال کےلئے پانچ کروڑ روپے کی منظوری دیدی گئی

datetime 6  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(نیوز ڈیسک)وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایت پر لاہور جنرل ہسپتال میں صاف ستھرے، آلودگی سے پاک اور حفظان صحت کے مطابق ماحول کی فراہمی کے منصوبے کےلئے حکومت پنجاب نے پانچ کروڑ روپے کے فنڈز کی منظوری دےدی ۔ اس رقم سے ہسپتال کی اندرونی سڑکوں کی ازسرنوتعمیر و کشادگی کے علاوہ پارکنگ ایریا اور اطراف میں ٹف ٹائلز لگائی جائیں گی تا کہ گرد و غباراورآلودگی کا خاتمہ ہو سکے نیز ہسپتال کے مختلف حصوں میں گرین بیلٹس بھی ڈویلپ کئے جائیں گے۔یہ بات پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر خالد محمود نے انتظامی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے بتائی- انہوںنے کہا کہ ہسپتال کی عمارت کو آسمانی بجلی سے محفوظ رکھنے کےلئے لائٹنگ اریسٹر کی تنصیب کے علاوہ آگ لگنے کے کسی بھی ناگہانی واقعہ سے بچنے کے لئے فائر فائٹنگ سسٹم نصب کیا جائے گا- پروفیسر خالد محمود نے کہا کہ منصوبے کے تحت ہسپتال کے مختلف مقامات پر 16 پبلک باتھ رومز بھی تعمیر کئے جائیں گے- ہسپتال میں گاڑیوں کا داخلی اور خارجی راستہ بھی علیحدہ کر دیا جائے گا تا کہ ہسپتال آنے والے مریضوں اور شہریوں کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنے پڑے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



انسان بیج ہوتے ہیں


بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…