اسلام آباد (نیوز ڈیسک)وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق پالیسی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 30 ستمبر 2015 تک پاکستان پر قرضہ 181 کھرب روپے تک جا پہنچا۔پاکستان پر ملکی اور غیر ملکی قرضے مسلسل بڑھ رہے ہیں اور رواں مالی سال جون سے ستمبر تک پاکستان پر قرضوں کا بوجھ 800 ارب روپے بڑھ گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق ہر پاکستانی ایک لاکھ روپے کے قرض تلے ہے ، پاکستان پر مجموعی قرضہ 181 کھرب سے بھی تجاوز کر گیا۔وزارت خزانہ نے قرضوں سے متعلق پالیسی رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق 30 ستمبر 2015 تک پاکستان پر قرضہ 181 کھرب روپے تک جا پہنچا جو 30 جون 173 کھرب روپے تھا۔ رپورٹ کے مطابق 30 ستمبر تک پاکستان کے مقامی قرضے 127 کھرب روپے تک جا پہنچے ہیں جبکہ غیر ملکی قرضوں کا بوجھ 51 ارب ڈالر تک پہنچ رہا ہے۔رپورٹ کا خوش آئند پہلو یہ تھا کہ قرضے اب پاکستان کی معیشت کا 60 فی صد ہو گئے ہیں جو پہلے معیشت کا 63 فی صد تھا۔ قانون کے مطابق پاکستان کے قرضے جی ڈی پی کا 60 فی صد سے کم ہی ہونا چاہئیے۔