اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) بنوں کے علاقے میریان میں بم دھماکہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک بچہ جاں بحق ہو گیا جبکہ ایک شدید زخمی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق بارودی مواد نالہ توچی میں نصب کیا گیا تھا جس میں دھماکہ ہوا اور پاس کھیلتا ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔دھماکے کے بعد قانون نافذکرنے والے ادارے اورامدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی جنہوں نے جائے وقوعہ کو گھیر کا شواہد اکٹھا کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ زخمی بچے کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔