15 اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حکومت نے 15برس بعدایل پی جی کی قیمت کو ریگولیٹ کر دیا ، فی کلو قیمت بھی مزید 15روپے کم ہو گئی۔نجی ٹی وی کے مطابق حکومت نے ایل پی جی کی قیمت کو ریگولیٹ کر دیا ہے ، یہ اقدام 15برس بعداٹھایا گیا ہے۔ دوسری جانب ایل پی اجی کی فی کلو قیمت میں15روپے کمی بھی کر دی گئی ہے۔گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 170 اور کمرشل سلنڈر میں 680 روپے کمی ہو گئی ہے۔