پیر‬‮ ، 15 دسمبر‬‮ 2025 

ریاستی اداروں کوخوفزدہ کرنا ن لیگ کا پرانا ہتھکنڈہ ہے:ترجمان تحریک انصاف

datetime 5  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کہتے ہیں کہ خوف اورترغیب کے ذریعے نیب اوردیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے باز رکھنا مسلم لیگ (ن) کا پرانا ہتھکنڈہ ہے۔اسلام آباد سے جاری اپنے بیان میں نعیم الحق نے کہا کہ شریف خاندان نے جس غیرشفاف اندازمیں صوبائی اورقومی خزانے کو انتہائی متنازعہ منصوبوں میں جھونکا ہے اس کی مثال نہیں ملتی، خوف اورترغیب کے ذریعے نیب اوردیگر ریاستی اداروں کو فرائض کی بجا آوری سے بازرکھنا پرانا مسلم لیگی ہتھکنڈہ ہے، شہباز شریف نے بیشتر صوبائی محکموں میں آڈٹ حکام کا داخلہ غیر رسمی انداز میں بند کررکھا ہے۔ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ شریف خاندان کی تشہیرکے لیے اشتہاروں پرخرچ کئے جانے والے اربوں روپوں کا بھی حساب کیا جانا چاہئیے، شریف برادران کو ذاتی تشہیرکا اتنا ہی شوق ہے تو قومی سرمائے کی بجائے بیرون ملک جمع کی گئی ذاتی دولت خرچ کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسے بھی اٹھا لیں


یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…