لاہور(نیوز ڈیسک) سابق گورنر پنجاب سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتازقادری کو پھانسی دیئے جانے کے بعد مذہبی و سیاسی جماعتیں سڑکوں پرہیں اور جمعہ کی نماز کے بعد ملک بھر میں ریلیاں نکالی گئیں ،پولیس نے پیشگی انتظامات کرتے ہوئے صحافیوں کواپنی مدد آپ کے تحت حفاظت کرنے کی ہدایت کردی جبکہ کئی مقامات پر میڈیا کی ٹیموں کو تشدد کا نشانہ بنایاگیااور پریس کلبوں کاگھیراؤبھی کیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق ممتاز قادری کو پھانسی دیئے جانے کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے زیراہتمام داتادربار سے اسمبلی ہال چوک تک ریلی نکالی گئی جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتی ہوئی اسمبلی ہال چوک میں پہنچ کر مقررین کے خطابات کے بعداختتام پذیر ہوگئی لیکن کچھ لوگوں نے انفرادی حیثیت میں پریس کلب جانے کا فیصلہ کیا اور رکاوٹیں عبور کرتے ہوئے گھیراؤکااعلان کرتے ہوئے پریس کلب کی طرف بڑھنے لگے۔ پولیس نے پیشگی اقدامات کے تحت لاہور پریس کلب کے عہدیداروں اور ممبران کو ہدایت کی ہے کہ حفاظتی اقدامات کرلیں تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچا جاسکے کیونکہ ہجوم زیادہ ہے۔اطلاعات کے مطابق پریس کلب کے صدر نے دیگر عہدیداران کو بھی ہدایت کی ہے کہ کلب کے اردگردموجود گاڑیاں محفوظ مقام پر منتقل کرلیں جبکہ پولیس کی اضافی نفری بھی تعینات کردی گئی کیونکہ پریس کلب کے سامنے ہی امریکی قونصلیٹ بھی موجود ہے۔ پاکستان سنی تحریک کے منتظمین کاکہناتھاکہ ریلی مقررہ مقام پر ہی ختم کردی گئی ، کچھ لوگ انفرادی طورپر آگے بڑھے ہیں تو وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ یہاں یہ امر بھی قابل ذکر ہے کہ ایک نجی ٹی وی چینل کے دفتر پر بھی دھاوابولاگیا اور مشتعل مظاہرین دفتر کی عمارت پر چڑھ گئے جبکہ کراچی اور حیدرآباد پریس کلب کا بھی گھیراؤ کیاگیا۔
ممتاز قادری کے حامیوں کا خطرناک قدم، پولیس نے بھی ہار مان لی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)
-
حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں بارے بڑا اعلان
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
آئی سی سی ورلڈکپ 2027 میں براہ راست رسائی حاصل کرنے والی 10 ٹیمیں فائنل
-
عید میلادالنبیﷺ کب منائی جائے گی؟ تعطیل کا اعلان ہوگیا
-
اٹک میں قبرستان سے ملنے والی بچے کی لاش کا معمہ حل، قاتل بچے کا باپ نکلا
-
پولیس حراست میں دو خواتین کی ہلاکت، پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے آگئی
-
اسلام آباد میں 258 چینی شہری گرفتار
-
رواں ہفتے تمام بینک 3 دن بند رہیں گے، اعلان ہوگیا
-
سلمان اکرم راجہ اور مشال یوسفزئی کی مبینہ آڈیو لیک ہوگئی
-
12 اگست کو نایاب مکمل سورج گرہن، کیا پاکستان میں نظر آئے گا؟
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی کیس میں نیا موڑ
-
بجلی صارفین کو ریلیف ختم، ستمبر سے بلوں میں اضافے کا امکان
-
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کے لیے گفٹ اسکیم ! اہم خبر آگئی



















































