ہفتہ‬‮ ، 02 اگست‬‮ 2025 

ترقیاتی فنڈز میں 12 ارب کی خورد برد ‘ فریال تالپور پھنس گئیں

datetime 4  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(نیوز ڈیسک )سندھ ہائیکورٹ نے پیپلزپارٹی کے گڑھ لاڑکانہ کی ترقی کے لئے جاری ہونے والے 12 ارب روپے کی خورد برد کے حوالے سے فریال تالپور، ڈی سی لاڑکانہ اور ایاز سومرو کو نوٹسز جاری کردیئے۔تفصیلات کے مطابق لاڑکانہ کی ترقی کے لئے 2008 میں جاری ہونے والے 12 ارب روپے کے فنڈز میں خورد برد کرنے کے الزام پر مبنی درخواست سندھ ہائیکورٹ میں درج کی گئی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ پیپلزپارٹی کے دور حکومت میں لاڑکانہ کو پیرس جیسا شہر بنانے کے لئے 12 ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز جاری ہوئے لیکن اس میں سے شہر کی ترقی پر کوئی رقم نہیں لگائی گئی اور شہر اب بھی کچرے کا ڈھیر بنا ہوا ہے کہ جب کہ درخواست میں پیپلزپارٹی کی رہنما اور آصف علی زرداری کی بہن فریال تالپور اور ایاز سومرو کو لاڑکانہ کے ترقیاتی فنڈز میں خورد برد کا ذمہ داری ٹھہرایا گیا۔عدالت نے درخواست پر سماعت کے بعد فریال تالپور، ایاز سومرو اور ڈپٹی کمشنر لاڑکانہ کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے 24 مارچ تک جواب طلب کرلیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سات سچائیاں


وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…