اسلام آباد(نیوزڈیسک) بے نظیر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر لینڈ کے دوران ایئر بلیو کے طیارے کا ٹائر پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کو بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس سے مسافروں اور عملہ بڑے حادثے سے محفوظ رہا۔ ایئربلیو کا دبئی سے لیز پر حاصل کیا گیا طیارہ جدہ سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچا تھا کہ لینڈنگ کے دوران طیارے کا اگلا ٹائر روز دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا تاہم پائلٹ نے کمال مہارت سے طیارے کی بحفاظت لینڈنگ کو یقینی بنایا جس کے باعث تمام مسافر اور عملہ کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔ دوسری جانب ایئرپورٹ حکام نے بھی واقعہ کہ تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طیارے کو ٹیکسی کروا کے ہینکر میں پہنچا دیا گیا ہے اور تمام مسافر اور عملہ محفوظ ہے۔