اسلام آباد (نیوزڈیسک)عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے ایم کیو ایم پر لگائے جانے والے الزامات پر پیش گوئی کی ہے کہ ایسے الزامات نئی بات نہیں۔ ماضی میں بھی ایسے الزامات لگے لیکن کوئی کارروائی نہ ہو سکی۔میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ اب پارٹی سے بہت بڑی آواز آئی ہے جو سنجیدہ بات ہے۔اگر ایک ہفتے میں ایم کیو ایم میں ڈینٹ پڑ گیا تو ٹھیک ورنہ کچھ نہیں ہوگا۔ایم کیو ایم میں ایسا کوئی بندہ نہیں جو پریس کانفرنس کا جواب دے سکے۔انہوںنے کہاکہ کراچی کے حالات ایک ڈیڑھ مہینے میں تبدیل ہوں گے ۔