اسلام آباد(نیوز ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے چئرمین پی سی بی شہریار خان کی تقرری پر سوالات اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرکٹ بورڈ کو ادارہ نہیں بنایا جائے گا اس وقت تک ٹیلنٹ ابھر کر سامنے نہیں آسکتا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹس میں عمران خان کا کہنا تھا کہ قومی کرکٹ ٹیم کے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی سے اس انداز سے باہر ہونے پر شائقین شدید غصے میں ہیں اور قومی ٹیم کی شکست کو دیکھتے ہوئے یہ سمجھ لینا چاہیئے کہ قوم کا ٹیلنٹ گہرے گھڑے میں جاچکا ہے تاہم اس ٹیلنٹ کو تبھی نکھارا جاسکتا ہے کہ جب پی سی بی کو میرٹ کی بنیاد پر ادارہ بنادیا جائے اور اس کے سربراہ کو بھی میرٹ کی بنیاد پر ہی تعینات کیا جائے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نواز شریف سے یہ توقع نہیں کی جاسکتی ہے کہ وہ پی سی بی چیئرمین کو میرٹ پر تعینات کریں گے کیونکہ وہ ایسے لوگوں کو نوازتے ہیں جو ان کے لئے کام کریں۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ ٹیم میں بھی بھرپور ٹیلنٹ موجود ہے لیکن اس کے لئے درست کمبی نیشن کھلانا ہوگا۔قومی ٹیم کے سابق کپتان نے مایہ ناز کرکٹر اور نیوزی لینڈ کے سابق کپتان مارٹن کرو کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مارٹن کرو کے انتقال کا سن کر بہت افسوس ہوا، وہ نیوزی لینڈ کے بہترین کپتان تھے۔
ایشیا کپ میں ناکامی، عمران خان نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی پرسوالات اٹھا دیئے
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
جولائی: ہونڈا سی ڈی 70 کی نئی قیمت سامنے آگئی
-
چین کا نظام
-
چھٹی ختم فیصلہ ہوگیا
-
پیٹرول کی قیمت میں مزید کمی کا امکان، وزارت خزانہ کی رپورٹ جاری
-
سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
-
چلتی بس کی کھڑکی سے باہر جھانکنے پر نوجوان کا سر دھڑ سے الگ ہو گیا
-
لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ہالینڈ اور وینزویلا سے آئی خواتین کیساتھ مبینہ اجتماعی زیادتی ، 4 ملزمان گ...
-
سولر پینلز، لیتھیم بیٹریوں ،انورٹرز کی قیمتوں میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آج سے تعلیمی اداروں پر بڑی پابندی عائد
-
ٹک ٹاک لائیو پر بوسہ لینے والے غیر شادی شدہ جوڑے کو سرعام کوڑے مارے گئے
-
کوچ گہری کھائی میں گرنے سے خواتین و بچوں سمیت 40 مسافر جاں بحق
-
3 دن سے لاپتہ 2 معصوم بھائیوں کی لاشیں گھر کی چھت پر موجود صندوق سے برآمد
-
خامنہ ای کی نمازِ جنازہ سے قبل ایران کا امریکا اور اسرائیل کو انتباہ
-
موبائل فون سستے ، نئی ڈیوٹی کا اطلاق شروع!



















































