لاہور(نیوزڈیسک)وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا کہنا ہے کہ حکومت پسماندہ علاقو ں کی ترقی پر بھی بھرپور توجہ دے رہی ہے، جنوبی پنجاب کے عوام کے لیے میٹروبس منصوبہ بڑا تحفہ ہو گا۔وزیر اعلیٰ شہبازشریف سے رکن قومی اسمبلی اویس احمد لغاری نے ملاقات کی جس میں جنوبی پنجاب کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ انہیں جنوبی پنجاب کے عوام کی خوشحالی دل و جان سے عزیز ہے،وہاں کے عوام کی ترقی اور خوشحالی کے لئے اربوں روپے کے وسائل مہیا کئے ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب کے بڑے شہر ملتان میں میٹرو بس منصوبے پر تیزی سے کام جاری ہے،یہ پراجیکٹ علاقے کے عوام کو جدید ، تیز رفتار اور باکفایت سفری سہولتیں فراہم کرے گا۔