جمعہ‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2026 

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامرکھیل کے دوران کیا سوچتے ہیں ؟ جانئے خود ان کی زبانی

datetime 2  مارچ‬‮  2016 |

اسلام آباد ( نیوز ڈیسک )پاکستانی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر محمد عامر کا کہنا ہے کہ کھیل کے دوران ان کی ایک ہی سوچ ہوتی ہے کہ ہمت نہیں ہارنی اور ایشیا کپ میں انھوں نے اسی سوچ کے تحت بولنگ کی ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے میں شائع ہونے والے انٹرویو میں محمد عامر کا کہنا تھا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف بولنگ کراتے وقت انھوں نے سوچ رکھا تھا کہ اگر ہم 83 رنز پر آؤٹ ہوسکتے ہیں تو بھارتی ٹیم کو بھی آؤٹ کیا جاسکتا ہے، اسی سوچ کے تحت انھوں نے بولنگ کرائی۔ میچ کے دوران وکٹ تمام بولرز کے لیے یکساں مددگار تھی، اگر بھارت کے خلاف شروع میں ہمیں جلد وکٹیں مل جاتیں تو میچ کا توازن پاکستان کے حق میں ہو سکتا تھا اور کچھ دیر کے لیے ایسا ہوتا نظر بھی آیا۔محمد عامر نے کہا کہ ایک کھلاڑی کی خود اعتمادی اور ذہنی مضبوطی ہی ہوتی ہے جو اسے دوسروں سے ممتاز کرتی ہے۔فاسٹ بولر کا کہنا تھا کہ پابندی ختم ہونے کے بعد ان کے لئے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی پاکستان کرکٹ بورڈ کی مدد کے بغیر کسی طور بھی ممکن نہیں تھی۔ ساتھی کھلاڑیوں اور مینجمنٹ نے بھی ان کا حوصلہ بڑھایا جس سے ان پر موجود دباؤ ختم ہوگیا اور انھیں شائقین کا جو پیارملا اس کی وہ توقع نہیں کر رہے تھے۔



کالم



چین کا نظام


ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…