اسلام آباد (نیوز ڈیسک) اوریا مقبول جان پاکستان کی صحافت میں ایک بڑا نام ہے گزشتہ روز ایک نجی میڈیا چینل پر نشر ہونے والے پروگرام میں انہوں نے کہا پچھلے دو دنوں سے زیادہ تاریک دن میڈیا کی تاریخ میں نہیں آئے تھے۔ تفصیلات کے مطابق کالم نگار نویس اوریا مقبول جان نے کہا کہ جس طرح میڈیا کو ملک ممتاز حسین قادری کی پھانسی اور پھر جنازے کی خبروں سے دور رکھا گیا وہ اس بات کی عکاسی ہیں کہ میڈیا کی تاریخ میں ایسے تاریک دن اس سے پہلے نہیں آئے تھے۔ ان کا کہنا ھتا کہ اس ملک کی تاریخ میں ڈکٹیٹرز سے لے کر بیرونی چالوں تک سب کا ذکر موجود ہے مگر کبھی کسی حکومت کی جانب سے اس بے حسی کا مظاہرہ نہیں کیا گیا تھا جس کا سامنا ان دو دنوں میں ہوا ہے۔ اینکر پرسن کے اسامہ بن لادن کی لاش نہ دکھانے کے سوال پر ان کا کہنا تھ اکہ اسامہ کا وجود ہیں کہیں نہیں تھا وہ سب امریکا کا ایک ٹوپی ڈرامہ تھا کہ جب کہ ملک ممتاز حسین موجود تھا پھر اس پابندی کی وجہ بیان سے باہر ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ اب میڈیا کے فرائض میں تبدیلی آجائے گی اب میڈیا آزاد نہیں رہا بلکہ اس کا کام بدل چکا ہے۔