لاہور(نیوز ڈیسک)سابق گورنر سلمان تاثیر کے قتل کے جرم میں ممتاز قادری کو موت کی سزا کے بعد کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے وفاقی و صوبائی وزراء، سیاسی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ۔ذرائع کے مطابق مختلف مذہبی جماعتوں کی طرف سے ممتاز قادری کو سزائے موت کے بعد احتجاج کے باعث کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے بچنے کےلئے نیا ہدایت نامہ جاری کیا گیا ہے جس کے تحت وفاقی و صوبائی وزراء،سیاسی شخصیات اور اعلیٰ سرکاری حکام کی سکیورٹی کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے ۔ ان تما م شخصیات کو سختی سے پابند کیا گیا ہے کہ وہ اپنی نقل و حرکت کے بار ے میں متعلقہ حکام کو پیشگی آگاہ کریں اور ہجوم والے مقام پر جانے سے بھی گریز کیا جائے ۔