جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

سزا مکمل کرنے کے بعد سلمان بٹ اور محمد آصف کو بھی دوسرا موقع دیا جانا چاہیے‘ انضمام الحق

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق نے اسپاٹ فکسنگ میں سزا یافتہ کھلاڑیوں سلمان بٹ اور محمد آصف کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کرتے ہوئے کہنا ہے کہ دونوں کو سزا مکمل کرنے کے بعد دوسرا موقع دیا جانا چاہیے۔سلمان بٹ اور محمد آصف کو اس وقت کے ساتھی کھلاڑی محمد عامر کے ساتھ 2010ءمیں انگلینڈ کے خلاف لارڈ ٹیسٹ میں اسپاٹ فکسنگ میں ملوث ہونے پر برطانیہ میں جیل کی سزا ہوئی تھی۔تاہم محمد عامر سزا پوری کرنے کے بعد شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے قومی ٹیم میں واپس آچکے ہیں جبکہ آصف اور سلمان بٹ بدستور باہر ہیں اور انہیں رواں ماہ بھارت میں شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی کے لیے پاکستانی اسکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔انضمام الحق کا خبر رساں ادارے اے ایف پی کو اپنے انٹرویو میں کہنا تھا کہ ایک شخص ایک دفعہ اپنی سزا پوری کرتا ہے تو وہ زندہ رہنے، کھیلنے اور سب کچھ کرنے کا حق رکھتا ہے۔میرا ماننا ہے کہ دوسرے کھلاڑیوں کو بھی واپسی کا موقع ملنا چاہیے۔انضمام الحق نے گزشہ سال افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے کوچ کی حیثیت سے ذمہ داریاں سنبھالی تھیں اور اس وقت وہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کی تیاریوں کے سلسلے میں نئی دہلی میں ٹیم کے ساتھ مشغول ہیں۔پاکستان کے لیے 120ٹیسٹ اور 388ون ڈے میچز کھیلنے والے سابق مایہ ناز بلے باز نے ڈھاکا میں ایشیا کپ کے میچ میں ہندوستان کے خلاف محمد عامر کے بالنگ اسپیل کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ اٹل حقیقت ہے کہ اتنی صلاحیت کے ساتھ ہی کوئی شخص ایک طویل عرصے بعد اسی پرانے دم خم کے ساتھ باﺅلنگ کرسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے بھارت کے خلاف باﺅلنگ کی اس سے یہ نہیں لگتا تھا کہ وہ 5 سال بعد واپسی کررہا ہے۔ انضمام 8مارچ سے شروع ہونے والے ورلڈ ٹی ٹونٹی میں پاکستان کو کمزور ٹیم تصور نہیں کرتے۔انضمام کا کہنا تھا کہ پاکستانی بلے بازوں کی ایشیا ءکپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود پاکستان کے پاس ورلڈ ٹی ٹونٹیمیں کامیابی کا موقع موجود ہے۔ٹی ٹونٹی کرکٹ غیر متوقع طرز ہے اس لیے آپ کسی ٹیم کے بھی امکانات کو رد نہیں کرسکتے۔



کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…