جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

پشاور،محکمہ ٹرانسپورٹ نے مسافر گاڑیوں کے کرایوں میں کمی کا اعلان کردیا

datetime 1  مارچ‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پشاور(نیوزڈیسک)ڈیزل کی قیمتیں کم کر کے71.12روپے فی لیٹر تک کرنے کے اعلان اور محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت خیبر پختونخوا کی ہدایات کی پیروی کرتے ہوئے صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی نے فی مسافرفی کلومیٹر نئے کرایہ ناموں کا اعلان کر دیا ہے جو فوری طور پر نافذالعمل ہے۔صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ انئے کرایے ناموں کے مطابق فلائنگ کوچزمنی بسوں کے لئے 0.86پیسے،اے سی بسوں کے لئے 1.06روپے،عام بسوں کیلئے 0.71روپے اور لگڑری بسوں کیلئے 0.43روپے فی کلو میٹر فی مسافر کی شرحیں مقرر کی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق پشاور،کوہاٹ کے لئے فلائنگ کوچزمنی بسوں کا کرایہ56روپے،اے سی بسوں کاکرایہ 69روپے،عام بسوں کا46روپے اور لگڑری بسوں کا کرایہ53روپے ہوگا۔اسی طرح پشاور، بنوں کیلئے فلائنگ کوچز168روپ،اے سی بسوں کا207روپے،عام بسوں کا138روپے اورلگڑری بسیں158روپے کرایہ وصول کریں گی جبکہ پشاور ڈی آئی خان کے لئے فلائنگ کوچز289روپے،اے سی بسیں356روپے،عام بسیں239روپے،لگڑری بسیں272روپے،ہریپور کیلئے فلائنگ کوچز134روپے،اے سی بسیں165روپے،عام بسیں111روپے اور لگڑری بسیں126روپے،پشاور، ایبٹ آباد کیلے فلائنگ کوچز166روپے،اے سی بسیں205روپے،عام بسیں 137روپے اور لگڑری بسیں156روپے،پشاور مانسہرہ کے لئے فلائنگ کوچز187روپے،اے سی بسیں230روپے،عام بسیں154روپے اور لگڑری بسیں176روپے،پشاور مردان کے لئے فلائنگ کوچز50روپے،اے سی بسیں 61روپے،عام بسیں41روپے اور لگڑری بسیں45روپے،پشاور مالاکنڈکیلئے فلائنگ کوچز101روپے،اے سی بسیں125روپے،عام بسیں84روپے اور لگڑری بسیں96روپے،پشاور تیمر گرہ کیلئے فلائنگ کوچز152روپے،اے سی بسیں 188روپے،عام بسیں126روپے اور لگڑری بسیں 143روپے،پشاور مینگورہ کے لئے فلائنگ کوچز148روپے،اے سی بسیں182روپے، عام بسیں122روپے اور لگڑری بسیں139روپے،پشاور دیر کیلئے فلائنگ کوچز215روپے،اے سی بسیں265روپے،عام بسیں178روپے اور لگڑری بسیں203روپے اور پشاور سے چترال کیلئے فلائنگ کوچز430روپے،اے سی بسیں530روپے،عام بسیں355روپے اور لگڑری بسیں405وپے کرایہ وصول کریں گی۔مزید برآں دینی مدارس اور تعلیمی اداروں کے طلباء،نابینا،معذور اور60برس سے ز ائد عمرکے مسافروں سے اصل کرائے میں پچاس فیصدکی موجودہ رعایت برقرار رہے گی جبکہ ا ئیر کنڈیشنر گاڑیوں میں ائیر کنڈیشنڈ سسٹم خراب ہونیکی صورت میں ڈیلیکس سٹیج گاڑیوں کاکرایہ وصول کیاجائے گا۔اس امر کااعلان صوبائی ٹرانسپورٹ اتھارٹی خیبر پختونخوا پشاور کے جاری کردہ ایک ا علامیے میں کیاگیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…