اسلام آباد (نیوزڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے قانون انصاف نے قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں غیر مسلموں کی نشستوں میں بڑھانے پر اتفاق کرلیا، قائمہ کمیٹی کے آئندہ اجلاس میں بل باضابطہ منظور کرلیا جائیگا جبکہ سیکرٹری قانون نے کمیٹی میں انکشاف کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں کی جگہ پر قبضہ کررکھا ہے۔ منگل کو قائمہ کمیٹی کا اجلاس محمود بشیر ورک کی صدارت میں جس میں وزارت قانون کے آئندہ مالی سال کے ترقیاتی بجٹ کی سفارشات کی منظوری دیدی گئی،اجلاس میں سیکرٹری قانون رضا خان نے بتایا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے پاس اب تک اپنی عمارت نہیں اسی وجہ سے ہائی کورٹ نے ضلعی عدالتوں کی جگہ پر قبضہ کر رکھا ہے،،قائمہ کمیٹی نے جماعت اسلامی کے شیر اکبر کی ضابطہ دیوانی سے متعلق ترمیمی بل قانونی اصلاحات کمیٹی کے سپرد کر دیا، بل کے مطابق دیوانی مقدمات میں عدالتی فیصلے پر 6 ماہ میں عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا،قائمہ کمیٹی نے جے یو آئی ف کی آسیہ ناصر کے آئین کی شق اکاون اور ایک سو چھ میں ترمیم کا بل کے تحت قومی اور صوبائی اسمبلیوں میں اقلیتوں کی مخصوص نشستیں بڑھانے پر اصولی اتفاق کر لیا اورآسیہ ناصر کو بل کے مسودے کو بہتر بناکر پیش کرنے کی ہدایت کردیبل کے تحت قومی اسمبلی میں اقلیتوں کی 5،پنجاب اور سندھ اسمبلی میں 2، 2جبکہ خیبرپختونخواہ اور بلوچستان اسمبلی میں اقلیتوں کی ایک ایک مخصوص نشست بڑھانے پر اتفاق کیا،اجلاس میں اسلامی نظریاتی کونسل کے چیئرمین مولانا محمد خان شیرانی نے سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کے یونیفارم اور ماسک پر اعتراض کرتے ہوئے کہا کہ فورسز اور چور ایک جیسا یونیفارم اور ماسک پہنتے ہیں،عوام ایک جیسا یونیفارم اور ماسک پہنے چوروں اور فورسز اہلکاروں میں تمیز نہیں کرسکتی ،اگر فورسز ہمارے دفاع میں بے بس ہیں تو ہمارے درمیان سے نکل جائیں۔
پاکستان میں غیر مسلموں کیلئے ایک اور بڑا فیصلہ،خوشخبری سنادی گئی
1
مارچ 2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پھر شروع،سابق سپیکر سمیت متعدد رہنما پارٹی ...
- شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی گئی
- دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی لسٹ جاری، پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ
- سلمان خان کے کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف
- پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ
- 60 تولہ سونا اور خطیر رقم چوری کا معما حل، گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار
- سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کا انکشاف
- وفاقی حکومت کا پرائمری طلبہ کو بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ
- 3.2 ملین ڈالر فی منٹ، 10 امیر ترین افراد کی دولت انتہائی تیزی سے بڑھنے ...
- ویرات کوہلی کا فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، بھارت میں کہرام مچ گیا
- اب تصاویر لائیک کرنے اور کمنٹ کرنے پر بھی 7سال تک سزا ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ...
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
- پی ٹی آئی کی وکٹیں گرنے کا سلسلہ پھر شروع،سابق سپیکر سمیت متعدد رہنما پارٹی کو خیرباد کہہ گئے
- شیر کا بچہ رکھنے پر ٹک ٹاکر رجب بٹ کو سزا سنا دی گئی
- دنیا کی بہترین یونیورسٹیز کی لسٹ جاری، پاکستان کی 47 یونیورسٹیاں رینکنگ کا حصہ
- سلمان خان کے کراچی کے علاقے خداداد کالونی میں 3 ماہ قیام کرنے کا انکشاف
- پنجاب حکومت کا لاکھوں خاندانوں کو نگہبان رمضان پیکیج دینے کا فیصلہ
- 60 تولہ سونا اور خطیر رقم چوری کا معما حل، گھریلو ملازمہ ساتھی سمیت گرفتار
- سونا مزید مہنگا ہوگیا، قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- نئے کرنسی نوٹوں کی تیاری میں تاخیر کا انکشاف
- وفاقی حکومت کا پرائمری طلبہ کو بستوں سے چھٹکارا دینے کا فیصلہ
- 3.2 ملین ڈالر فی منٹ، 10 امیر ترین افراد کی دولت انتہائی تیزی سے بڑھنے لگی
- ویرات کوہلی کا فوجی کے ساتھ سیلفی لینے سے انکار، بھارت میں کہرام مچ گیا
- اب تصاویر لائیک کرنے اور کمنٹ کرنے پر بھی 7سال تک سزا ہوگی، ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اےچودھری سرفراز...