اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاک فوج نے حکومت سے مہلت طلب کرلی- مردم شماری اسی سال ہو گی،فوج نے شوال آپریشن مکمل کرنے کا وقت مانگا ہے-وزارت خارجہ کی طرف سے سینیٹ کو بتایا گیا کہ پاک بھارت جامع مذاکرات کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی پہلے کا ٹائم فریم پٹھان کوٹ واقعے سے متاثر ہوا پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعات عرصہ دراز سے حل طلب ہیں تنازعات کو حل کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن نتائج نہیں نکل سکے جبکہ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے کہا کہ مردم شماری اسی سال ہو گی،فوج نے شوال آپریشن مکمل کرنے کا وقت مانگا ہے ۔ منگل کو سینیٹ کے اجلاس میں وزارت خارجہ کی طرف سے وقفہ سوالات کے دوران تحریری طور پر بتایا گیا کہ ہارٹ آف ایشیاءکانفرنس کے بعد پاکستان اور بھارت کے درمیان مذاکراتی عمل کا آغاز کرنے پر اتفاق ہوا دونوں ملکوں کے درمیان سیکرٹری خارجہ کے درمیان ملاقات طے ہوئی تھی لیکن ابھی تک نہیں ہو سکی پاکستان اور بھارت میں جامع مذاکرات کوئی متعین میکنزم نہیں ہے جامع مذاکرات کا جو پہلے ٹائم فریم تھا وہ پٹھان کوٹ واقعے سے متاثر ہوا دونوں ملکوں نے جامع مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے تاہم جامع مذاکرات کی تاریخ ابھی فائنل نہیں ہوئی ہے ۔ بتایا گیا کہ پاکستان اور بھارت میں جامع مذاکرات میں جموں کشمیر ، سیاچین ، سرکریک ، وولر بیراج کو زیر بحث لانے پر اتفاق کیا گیا ۔ ایک سوال پر وزیر مملکت انجینئر خرم دستگیر نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا معاملہ بھارت کے سامنے اٹھایا گیا ان امور کو جامع مذاکراتی عمل کے تحت نمٹایا جا رہاہے پاکستان اور بھارت کے درمیان اہم تنازعات عرصہ دراز سے حل طلب ہیں تنازعات کو حل کرنے کی بہت کوششیں کی گئیں لیکن نتائج نہیں نکل سکے ۔۔ وزارت خارجہ کی طرف سے سینیٹ کو تحریری طور پر بتایا گیا کہ گزشتہ پانچ سالوں میں بھارت میں پاکستانی سفارتخانے میں پاکستان کیلئے 193144 ویزے جاری کئے بنگلہ دیش میں قائم سفارتخانے میں15609 ، افغانستان سے 3 لاکھ 92 ہزار ، روس میں 4 ہزار 918 ، برطانیہ میں قائم سفارتخانے میں 3 لاکھ 12 ہزار 735 امریکہ میں قائم سفارتخانے میں 1 لاکھ 98 ہزار 786 ویزے جاری کئے ۔ وزارت نیشنل ہیلتھ کی طرف سے سینیٹ کو بتایا گیا کہ زچگی کے دوران ایک لاکھ میں 267 خواتین کی موت ہوتی ہے پہلے دوران زچگی خواتین کی شرح ایک لاکھ میں سے 320 تھی سندھ میں اب یہ شرح 350 اور بلوچستان میں 750 ہے ۔ وفاقی وزیر ریاض حسین پیرزادہ نے وقفہ سوالات کے دوران جواب دیتے ہوئے بتایا کہ مشترکہ مفادات کونسل کے اجلاس کی آئندہ تاریخ بھی دیدی گئی ہے مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس اب تاخیر کا شکار نہیں ہوا کریگا ۔ انہوں نے کہا کہ مردم شماری اسی سال میں ہو گی فوج دستیاب نہ ہونے پر مردم شماری مشترکہ مفادات کونسل نے موخر کی ۔ فوج نے شوال آپریشن مکمل کرنے کا وقت مانگا ہے انہوں نے کہا کہ مردم شماری کیلئے فوجی جوان ابھی میسر نہیں ہیں شوال آپریشن کے مکمل ہونے کے بعد فوج میسر ہو گی ۔
پاک فوج نے حکومت سے مہلت طلب کرلی
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
-
سعودی عرب کے بعد 2اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے ...
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت ...
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
بنکاک ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف ...
-
فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کے 4 بچے ہلاک
-
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت ...
-
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ہم بگرام ایئربیس افغانستان سے واپس لینے جا رہے ہیں، صدر ٹرمپ کا اعلان
-
سعودی عرب کے بعد 2اور ممالک بھی پاکستان کے ساتھ اسی طرح کےمعاہدے کرنے والے ہیں،حامد میر
-
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی معاہدے پر بھارت کا ردعمل بھی آ گیا
-
زلزلے کے جھٹکے، شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے
-
گلوبل صمود فلوٹیلا پر حملے کا خطرہ: پاکستان سمیت 16 ممالک کا اسرائیل کو سخت انتباہ
-
آن لائن گیم میں 13 لاکھ روپے ہارنے پر 14 سالہ بچے کی خودکشی
-
بنکاک ائیرپورٹ پر خاتون مسافر کو چھونے والا پاکستانی شخص پکڑا گیا
-
انصاف کے دروازے بند ، میرا کمرا پنجرہ بنادیا گیا ، عمران خان کا چیف جسٹس کو خط
-
فوڈ پوائزنگ سے انٹرنیشنل کبڈی پلیئر کے 4 بچے ہلاک
-
نوجوانوں کیلئے خوشخبری، پنجاب پولیس میں سب انسپکٹرز کی نوکریاں آ گئیں
-
توشہ خانہ ٹو کیس کے 2 اہم گواہان کے بیانات سامنے آگئے، سیٹ کی قیمت کم لگانے کا اعتراف
-
توہین رسالت کے مقدمے میں گرفتار مرزا محمد علی اڈیالہ جیل منتقل
-
حکومت پنجاب نے صوبے کی پہلی ای ٹیکسی سکیم کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کر دیا
-
ریاض: بلند وبالاعمارتیں سعودی اور پاکستانی پرچم کے رنگوں سے منور